میدک ۔ مجالس مقامی زمرہ کے تحت متحدہ ضلع میدک سے نومنتخب ایم ایل سی ڈاکٹر یادو ریڈی ( ٹی آر ایس ) نے میدک میں منعقدہ رائے شماری مرکز سے اپنا توصیف نامہ ریٹرنگ آفیسر و کلکٹر ضلع میدک مسٹر ایس ہریش سے حاصل کرنے کے بعد حیدرآباد پہونچکر متحدہ ضلع میدک کے انچارج وزیر ریاستی وزیر خزانہ و صحت ٹی ہریش راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ۔ جہاں وزیر موصوف نے یادو ریڈی کو شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل جناب محمد فاروق حسین ایم ایل اے نرساپور سی ایچ مدن ریڈی ، ایم ایل اے اندول جوگی پیٹ مسٹر کرانتی کرن کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ سبھی نے یادو ریڈی کو مبارکباد پیش کئے ۔ یادو ریڈی نے بعد ازاں اپنے وطن گجویل پہونچے جہاں انہیں پارٹی قائدین نے بھی گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔