نومنتخب ایم پی ٹی سی و زیڈ پی ٹی سی نمائندوں کو چیف منسٹر کی مبارکباد

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/8 جون، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نومنتخب ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی ارکان کے علاوہ منڈل پریشد اور ضلع پریشد صدور کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے حالیہ پنچایت راج انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ چیف منسٹر نے ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پارٹی کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ کے سی آر نے عوام اور رائے دہندوں سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے ٹی آر ایس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی ہے۔ کے سی آر نے اس کامیابی کو عوام کی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔