برلن۔ نومنتخبہ جرمن چانسلر اولاف شولز نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی فون کال کی ہے۔ چانسلر آفس کے مطابق دونوں قائدین نے بات چیت میں جرمنی اور امریکہ کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا ہے جبکہ صدر بائیڈن نے شولز کو چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ امریکی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں سیاستدانوں نے وبائی امراض کے خاتمہ، موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے اور یوکرائنی سرحد پر روسی افواج کی تعیناتی جیسے اہم مسائل پر بات چیت کی ہے۔