نومنتخب سرپنچ کے خلاف الیکشن کمشنر سے شکایت

   

بودھن۔ 27 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موضع اوٹ پلی کے ایک یوتھ لیڈر ڈی وی سنتوش نے گزشتہ روز ریاستی الیکشن کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے موضوع کے نومنتخب سرپنچ کرشنا کے خلاف ایک تحریری شکایت پیش کی جس میں انہوں نے کرشنا کے خلاف چنانچہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ پارلیمانی انتخابات کی رائے شماری میں ٹی آر ایس پارٹی کے ایجنٹ کے طور پر ووٹوں کی گنتی میں حصہ لیا۔ ڈی سنتوش نے ریاستی الیکشن کمشنر کو پیش کئے گئے اپنے مکتوب میں الیکشن کمشنر آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ لائینس منسلک کیا جس میں منتخب عوامی نمائندوں کو رائے شماری میں حصہ نہ لینے کی ہدایتیں درج ہیں۔ سنتوش کے مطابق ریاستی الیکشن کمشنر نے ان مکتوب شکایت قبول کرتے ہوئے بعد تحفظات کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔