حیدرآباد،2 جولائی(یواین آئی) تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے رائیکل منڈل میں ایک نومولود بچہ کی لاش دستیاب جھاڑیوں میں ہوئی۔چرلہ کنڈاپور گاوں کے نواحی علاقہ میں مقامی افراد نے جھاڑیوں میں نومولود بچہ کی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے نومولود کی لاش کا جائزہ لینے کے بعد جانچ کا آغاز کردیا۔سمجھا جاتا ہے کہ پیدائش کے فوری بعد اس نومولود کو جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا۔مردہ بچہ کو پھینکا گیا یا پھر زندہ بچہ کو جھاڑیوں میں پھینکا گیا،پولیس اس کی جانچ کرنے رائیکل اور اس کے اطراف کے نرسنگ ہوم میں ہوئی زچگیوں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ اس حرکت کو انجام دینے والے کا پتہ لگایا جا سکے ۔