نومولود کا نام’’ لاک ڈاؤن‘‘

   

شیوپور۔7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کے شیوپور میں مکمل بند کے دوران پیدا ہوئے ایک بچے کے باپ نے اس کا نام لاک ڈاؤن رکھ دیا ہے ۔کراہل فاریسٹ ایریا کے سرجوپورا بچھیرا گاؤں سے لیبر پین کے بعد منجو مالی کو شیوپور کے اسپتال میں لایاگیا،جہاں ایک صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی۔باپ رگھوناتھ مالی نے اس کا نام بھی گھروالوں سے بات کرکے فوراً لاک ڈاؤن رکھ دیا۔نوزائدہ بچے کے باپ نے کہاکہ اس وبا کے درمیان لوگ اسے برسوں تک یادرکھیں۔