مچھلی پٹنم ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے ایک نرسنگ ہوم میں ایک ’ اَن بیاہی ماں ‘ اپنی نومولود بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگئی جس کے بعد جس کے فوت ہونے کے بعد اس نومولود کو ایک مندر کے قریب مبینہ طور پر دفن کرنے والے اس دواخانہ کے ڈاکٹر اور اس کی معاون خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ مچھلی پٹنم کے ایک خانگی ہاسپٹل میں ایک لڑکی نے جس کی شادی نہیں ہوئی تھی یکم اکٹوبر کو اس بچی کو جنم دینے کے بعد وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی ۔ بعد ازاں ڈاکٹر دھنونتری سدیشورا چاریہ اور اس کی معاون خاتون بے بی رانی کی قیادت میں نرسنگ اسٹاف نے اس نومولود بچی کو سری وینکٹیشورا مندر کے قریب پھینک دیا تھا ۔ مقامی عوام کی اطلاع پر پولیس نے اس بچی کو بچالیا ۔ 2 اکٹوبر کو یہ لڑکی وجئے واڑہ ہاسپٹل میں فوت ہوگئی ۔ ماں باپ چونکہ اس کو اپنائے بغیر فرار ہوچکے تھے ، ڈاکٹر سرینواسا چاریہ اور اے این ایم ، بے بی رانی کو اس نومولود کی نعش کو دفن کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا ۔ ڈاکٹر سرینواسا چاریہ اس وقت ڈیوٹی ڈاکٹر تھا جب اَن بیاہی ماں کو بچی پیدا ہوئی تھی ۔۔