نومولود کے لیے نیوبارن اسکریننگ انتہائی اہم

   

حیدرآباد :۔ ماں باپ یہی چاہتے ہیں کہ انکی پیدا ہونے والی اولاد صحت مند اور تندرست پیدا ہو ان میں کوئی پیدائشی نقائص نہ ہوں ۔ اسی لیے خاصی طور پر خواتین بہت زیادہ احتیاط برتتی ہیں ۔ شہر کی ممتاز ڈاکٹر ، ڈاکٹر سی وی ایس لکشمی چیف کنسلٹنٹ نیو نیٹالوجسٹ Neo Natologist پرنسس اسریٰ ہاسپٹل دکن کالج آف میڈیکل سائنس کے مطابق نومولود بچوں میں پائی جانے والی بیماریوں اور انفیکشن کی تشخیص میں نیو بارن New Born اسکریننگ معاون ثابت ہوتی ہے ۔ اگر نومولود بچوں کی بیماریوں اور نقائص کی ابتداء میں ہی تشخیص کر کے نشاندہی کرلی جائے تو ان بیماریوں اور نقائص کا موثر علاج ممکن ہوجاتا ہے ۔ ڈاکٹر سی وی ایس لکشمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض بیماریاں قابل علاج ہوتی ہیں اور ان کا فوری طور پر علاج کیا جائے تو نومولود چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی نارمل زندگی گذار سکتے ہیں ۔ بنجارہ ہلز میں واقع ایک خصوصی لیاب Sandor Speciality Diagnostics کے ڈاٹا کا جائزہ لینے پر پتہ چلتا ہے کہ 2 فیصد نومولود کم از کم 7 عام خامیوں میں سے ایک سے متاثر ہوتے ہیں ۔ سینڈر کے ہی ایک اور ڈاٹا سے پتہ چلتا ہے کہ 10 فیصد نومولود تحولی خامیوں کے معاملہ میں مثبت ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹر سی وی ایس لکشمی مزید بتاتی ہیں کہ New Born Screening میں نومولود کے لیے میٹابولک ( جنیاتی ) حالتوں ، کانوں ، آنکھوں اور قلب کی اسکریننگ شامل ہوتی ہے اور ان ٹسٹوں کا مقصد نومولود میں پائے جانے والے کسی بھی نقص کا پتہ چلا کر اس کا علاج کرنا ہے ۔ دوسری طرف ڈاکٹر نوشاد ایس ایم سینڈر اسپیشلیٹی ڈائگناسٹک Sandor Speciality Diagnositcs کے مطابق New Born اسکریننگ ایک ہیلت انشورنس یا صحت بیمہ کی طرح ہے ۔۔