نوٹوں پر ستارہ() کا نشان ، آر بی آئی کی وضاحت

   

ممئبی : ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی) نے واضح کیا کہ آر بی آئی مختلف قسم کے نوٹ جاری کرتا ہے ۔ان پر عام طو پر ایک سیریل نمبر چھپا ہوتاہے ۔ حال ہی میں کرنسی نوٹوں پر ستارہ () کی علامت کو لیکر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے ۔ اس قسم کے نوٹ جعلی ہونے کی کئی پوسٹس وائرل ہورہی ہیں ۔ اس لئے آر بی آئی نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ عوام کو پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور اسٹار سیریز کے نوٹ ابھی بھی گردش میں ہیں ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی ان نوٹوں کو استعمال کرسکتا ہے جن پر ستارے کی علامت چھپی ہوئی ہے اور ان نوٹوں کو واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔