نوٹوں پر گاندھی جی کی تصویر، کچھ اہم معلومات

,

   

نئی دہلی: ہندوستانی کرنسی نوٹوں پر مہاتما گاندھی کی تصویر ہوتی ہے۔ گاندھی جی کی تصویر کے بغیر نوٹ کوکرنسی نہیں مانا جاتا ہے۔ قارئین کو بتادیں کہ ہندوستانی کرنسی پر سب سے پہلے گاندھی جی کی تصویر 1969ء میں گاندھی جینتی کے موقع پر چھپی تھی۔ اس وقت اندرا گاندھی وزیر اعظم تھیں اور ایل کے جھا آر بی آئی کے گورنر تھے۔ اور 1987ء میں ملک میں پہلی بار 500 روپے کی نوٹ کا آغاز ہوا۔ اس پر گاندھی جی کا تصویر تھی۔ ون انڈیا رپورٹ کے مطابق پہلی بار 1993ء میں آر بی آئی نے تمام ملکی کرنسی نوٹو ں پر تصویر چھاپنے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد 1996ء میں نوٹوں پر باقاعدہ طورپر گاندھی جی کی تصویر چھاپا جانے لگا ہے۔

تب سے لیکر اب تک صرف ایک اور دو کی نوٹوں کو چھوڑ کر باقی سبھی نوٹو ں پر گاندھی جی کی تصویر چھاپی جاتی ہے۔ گاندھی جی کی وہ تصویر جو نوٹوں پر چھاپی جاتی ہیں وہ کلکتہ میں 1946ء میں لی گئی تھی۔ اس وقت گاندھی جی برٹش سوئچ فیڈرک لارسنس سے ملاقات کے لئے گئے تھے۔ اور مودی حکومت کے آنے کے بعد نوٹوں میں بہت ساری تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ نوٹوں کا رنگ، اس کی معیار اور اس کا سائز بدل گیا ہے۔ اور 1,000روپے کے نوٹ بند کردئے گئے ہیں۔ اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار 2,000روپے کی کرنسی متعارف کیا گیا ہے۔ چاہے کتنی ہی تبدیلیاں کیوں نہ ہوجائے لیکن نوٹوں پر سے گاندھی جی کی تصویر اب تک تو نہیں بدلی گئی۔