٭ نئی دہلی۔ کانگریس قائد ششی تھرور نے دفعہ 370 کی تنسیخ پر مباحث میں شرکت کرتے ہوئے منگل کے دن لوک سبھا میں کہا ’’مجھے خوف ہے کہ آپ نے ملک پر نوٹوں کی تنسیخ کا سیاسی متبادل مسلط کردیا ہے‘‘۔تھرور نے کہا کہ مختصر اور وسط مدتی نقصان جو اقدام سے پہنچے گا طویل مدتی نظریاتی فوائد سے زیادہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوٹوں کی تنسیخ کا اقدام بھی ابتداء میں تعریف کا مستحق سمجھا گیا تھا۔
