حیدرآباد ۔ 10 ؍ مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ڈی آر ڈی ایل کے ادارہ آر سی آئی کرنسی نوٹوں کی کیمیائی صفائی کے لئے ایک سینٹائزنگ آلہ تیار کیا ہے ۔ جس کو نوٹس کلین کا نام دیا گیا ہے ۔ کیمیائی مرکبات کے استعمال کے ذریعہ نوٹوں کے بنڈل صاف کئے جائیں گے ۔ لیکن بنڈل میں شامل ہر نوٹ کے کیمیائی صفائی ایک وقت طلب اور مشکل عمل تھا ۔چنانچہ یہ آلہ تیار کیا گیا ہے۔جس کے دریعہ بنڈل کھول کر ہر نوٹ کو الگ کرنے کے بعد ان کی صفائی ممکن ہوئی ہے ۔