ریاض : سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر پیسوں کی نمائش کرنے والے پاکستانی تارکن وطن کو گرفتار کر لیا گیا۔عرب میڈیاکے مطابق ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص ہاتھوں میں نوٹوں کی گڈیاں تھامے فخریہ انداز میں اس کی نمائش کررہا تھا۔ویڈیو پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا اور مذکورہ شخص کی شناخت کر کے اسے گرفتار کر لیا۔گرفتار شخص عمر کی تیسری دہائی میں ہے اور وہ پاکستانی تارک وطن ہے۔پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کی کرنسی نوٹ اصلی تھے جو کہ کسی اور شخص کے تھے۔پولیس نے دوسرے شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور ان سے دھوکا دہی اور سائبرکرائم الزامات کی تفتیش کی جارہی ہے۔دوسرا شخص بھی پاکستانی ہے۔