جھیلوں کے ایف ٹی ایل اعلامیہ کی پیشرفت پر اروند کمار کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اور چیرمین لیک پروٹیکشن کمیٹی اروند کمار نے آج ایچ ایم ڈی اے اور جی ایچ ایم سی کے دائرہ اختیار کے تحت تمام جھیلوں کے ’ فل ٹینک لیولس ‘ کے نوٹیفیکیشن سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اس عمل میں تیزی لائی جائے اور اس سلسلہ میں خصوصی مہم چلائی جائے اور اقدامات کئے جائیں جملہ 3132 جھیلوں کے منجملہ 2947 جھیلیں ایچ ایم ڈی اے کے دائرہ حدود میں ہیں جب کہ مابقی 185 جی ایچ ایم سی کے تحت ہیں ۔ 2688 جھیلوں کا سروے مکمل ہوگیا ہے جب کہ 1838 جھیلوں کا ابتدائی طور پر اعلان کیا گیا ہے اور 224 جھیلوں کا قطعی طور پر اعلان کیا گیا ہے ۔ اس جائزہ اجلاس میں عہدیداروں نے بتایا کہ ہر جھیل کا سروے ، متعلقہ آبپاشی اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے ساتھ تکنیکی امور پر صلاح و مشورہ کرتے ہوئے شروع کیا جارہا ہے ۔ محکمہ آبپاشی کی جانب سے لیک ایف ٹی ایل میاپس کی تصدیق اور ریونیو سروے نمبرس کے سوپر امپوزیشن پر ابتدائی طور پر اعلامیہ ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے ایف ٹی ایل میاپس معہ ایف ٹی ایل باونڈریز اور بفر زونس جاری کیا جائے گا تاکہ عوام اسے دیکھیں اور ایک ماہ کے اندر اس سے متعلق اپنے ریمارکس / تبصرے پیش کریں ۔ ڈائرکٹر اربن فارسٹری ایچ ایم ڈی اے مسٹر بی سرینواس ، ڈائرکٹر مسٹر بالا کرشنا ایچ ایم ڈی اے ، سی ای ( ایچ ایم ڈی اے) ، مسٹر بی ایل این ریڈی ڈائرکٹر جنرل ای پی ٹی آر آئی ، مسٹر بی کلیان چکرورتی کمشنر ، جی ایچ ایم سی مسٹر ایس لوکیش کمار اور ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی مسز ہری چندنا ، جوائنٹ کمشنر آف پولیس ایس بی حیدرآباد ، ڈسٹرکٹ کلکٹر میڑچل مسٹر ایم وی ریڈی ، ڈسٹرکٹ کلکٹر سنگاریڈی مسٹر ایم ہنمنت راؤ ، ڈسٹرکٹ کلکٹر رنگاریڈی مسٹر ہریش ، جوائنٹ کلکٹر حیدرآباد مسٹر جی روی ، جوائنٹ کلکٹر سنگاریڈی مسز نیکہیلا اور دوسرے عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔۔