حیدرآباد۔13 ۔اگست (سیاست نیوز ) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نوٹ برائے ووٹ مقدمہ کے سلسلہ میں نامپلی کی اے سی بی عدالت میں حاضر ہوئے، ان کے علاوہ دیگر ملزمین اودے سنہا اور سبسٹیئن بھی عدالت میں موجود تھے۔ اس مقدمہ کے سلسلہ میں بعض گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ نوٹ برائے ووٹ معاملہ نے متحدہ آندھراپردیش کے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کردی تھی۔ ریونت ریڈی کے پی اے سیدیا اور ایم نریندر ریڈی کے فرزند کرشنا ریڈی کے بیانات اے سی بی عدالت نے ریکارڈ کئے ۔ نریندر ریڈی کے رشتہ دار کے علاوہ ایک اور گواہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ کونسل کے انتخابات میں تلگو دیشم امیدوار نریندر ریڈی کو ووٹ دینے کے لئے نامزد رکن اسمبلی اسٹیفنسن کو بھاری رقم کا پیشکش کیا گیا تھا۔