نوٹ برائے ووٹ مقدمہ کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی

   

حیدرآباد۔/3 ستمبر، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے نوٹ برائے ووٹ مقدمہ کی سماعت کو دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردیا ۔ جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے وی وشواناتھ پر مشتمل بنچ نے مقدمہ کی سماعت سے قبل ریونت ریڈی سے ان کے مبینہ ریمارکس پر وضاحت طلب کی ۔ بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کی ضمانت پر چیف منسٹر کے بیان پر سپریم کورٹ نے سخت اعتراض کرکے وضاحت طلب کی ہے۔ درخواست گذار جگدیش ریڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریونت ریڈی نے پردیش کانگریس کے صدر کی حیثیت سے پولیس عہدیداروں کو دھمکی دی تھی۔ اب جبکہ چیف منسٹر کے طور پر وزارت داخلہ کا قلمدان ریونت ریڈی کے پاس ہے لہذا مقدمہ کی جانچ پر اثر پڑسکتا ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ سماعت کیلئے ججس کی تبدیلی یا حکومت کی تبدیلی سے کیا فرق پڑیگا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ تاحال 25 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں۔1