نوٹ برائے ووٹ مقدمہ کی 8 جولائی کو سماعت

   

حیدرآباد۔/6 جولائی ( سیاست نیوز) نوٹ برائے ووٹ معاملہ میں اے سی بی عدالت نے آئندہ سماعت8 جولائی تک ملتوی کردی ۔ آج عدالت میں اس معاملہ کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر اودئے سمہا حاضر عدالت ہوئے۔ اودئے سمہا اسوقت ریونت ریڈی کے گن مین تھے جب انہیں سی بی آئی نے 2015 میں نامزد رکن اسٹیفن سن کو تلگودیشم امیدوار کے حق میں ووٹ دینے بھاری رقم کا پیشکش کیا تھا۔