نوٹ بندی۔ وزیراعظم اور آر بی آئی کے سابق گورنر کے الگ الگ بیانات ، سچا کون : فلم اداکار پرکاش راج کا سوال

   

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے ۔ نوٹ بندی پر وزیراعظم مودی اور ریزروبینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) کے سابق گورنر رگھورام راجن کے دو مختلف بیانات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ دونوں میں کون سچ کہہ رہا ہے ؟ ۔ پرکاش راج نے دعویٰ کیا کہ پی ایم مودی نے کہا تھا کہ حکومت ہند نے آر بی آئی کے ساتھ بات چیت کے بعد ہی نوٹ بندی جیسا قدم اٹھایا ہے ۔ جب کہ رگھو رام راجن جو اس وقت ریزرو بینک کے گورنر تھے کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوٹ بندی کے سلسلہ میں آر بی آئی کے ساتھ کوئی بات نہیں کی تھی ۔ پی ایم اور راجن کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے پرکاش راج نے ٹوئٹ کیا ’’ پیار ہم وطنوں میں سے کون سچ بول رہا ہے ؟ صرف پوچھ رہا ہوں ‘‘ ۔