نوٹ بندی ،انکم ڈکلیریشن ،معیشت کیلئے اچھے قدم:کووند

   

نئی دہلی،8مارچ(سیاست ڈاٹ کام )صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ حکومت نے مالی نظام کو درست کرنے کئی اقدامات اٹھائے ہیں اور نوٹ بندی ،انکم ڈکلیریشن اسکیم اور بے نامی جائیداد امتناعی قانون میں ترمیم جیسے قدم معیشت کو اور شفاف بنانے حکومت کی قوت ارادی کو ظاہر کرتے ہیں۔صدر جمہوریہ نے جمعہ کو یہاں انڈین ریوینیو سروسز کے 72ویں بیچ کے ٹرینی افسروں سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے کالے دھن پر پابندی لگی ہے ۔کالے دھن سے لڑائی میں آئی آر ایس افسران کو اہم سپاہی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے ۔آنے والے برسوں میں اس کی مجموعی گھریلو پیداوار دوگنا زیادہ ہونے کی امید ہے ۔اس سے چوطرفہ امکانات پیدا ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے آمدنی کے ٹیکس میں اضافہ ہوگا اور محصولات افسران کے چیلنجز بڑھ جائیں گے ۔انہیں ملک کے اقتصادی وسائل کو آسان بنانے میں چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت پڑے گی۔