نوٹ بندی کا ماسٹر اسٹروک عوام کیلئے برین اسٹروک :اکھلیش

   

لکھنؤ: بی جے پی پر ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کا نوٹ بندی کا ماسٹر اسٹروک عوام کے لئے برین اسٹروک ثابت ہوا ہے۔ ایس پی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں اکھلیش نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جان بوجھ کر نوٹ بندی کا فیصلہ عوام کو پریشان کرنے کے لئے کیا تھا۔جس سے اس کی تاناشاہیروایہ عوام کے سامنے آگیا۔ نوٹ بندی کے دوران کئی لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔ بینک کی لائن میں لگی اس ماں پر کیا گذری ہوگی جس نے قطار میں ہی بچے کو جنم دیا۔ ایس پی ہر سال خزانچی کا یوم پیدائش منارہی ہے جبکہ صحیح معنوں میں بی جے پی کو بچے کی یوم پیدائش منانی چاہئے اور اس کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ ماسٹر اسٹروک کے بجائے عام عوام کے لئے برین اسٹروک کی طرح رہا جبکہ اس کا فائدہ کاروباریوں کو ضرور ملا۔ مودی حکومت کا فیصلہ تھا کہ نوٹ بندی سے کالا دھن واپس آئے گا۔ حکومت بتائے کہ کتنا کالا دھن واپس آیا اور کون اسے لے کر بیرون ملک چلا گیا۔ وہ پہلے بھی کہ چکے ہیں کہ ہمارا آپ کا لین دین کالا سفید ہوتا ہے ۔ روپیہ کالا سفید نہیں ہوتا۔ بی جے پی میعاد کار میں ملک میں بدعنوانی شباب پر ہے ۔ خاص کر اترپردیش میں بدعنوانی نے ساری حدیں عبور کرلی ہیں۔ معیشت کے خراب حالات بی جے پی کے غلط فیصلے سے پیدا ہوئے ہیں۔ لکھیم پور معاملے میں سپریم کورٹ کے تبصرے کا حوالہ دیتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ جب تک بی جے پی اقتدار میں انصاف کی امید لوگوں کو نہیں کرنی چاہئے ۔ اترپردیش میں تین انجن نظم ونسق کو تبارہ کررہے ہیں۔ دہلی اور لکھنؤ کے علاوہ اب لکھیم پور کا انجن بھی نظم ونسق کا بیڑا غرق کررہا ہے ۔