نئی دہلی : سپریم کورٹ کی جانب سے 2 جنوری 2023ء کو ان درخواستوں سے متعلق فیصلہ سنائے جانے کی امید ہے جن میں حکومت کی جانب سے 2016ء میں 1000 اور 500 روپئے کے کرنسی نوٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جسٹس ایس اے نظیر کی زیرقیادت پانچ رکنی بنچ کی جانب سے توقع ہیکہ اس مسئلہ پر سرمائی تعطیلات کے بعد عدالت کے دوبارہ شروع ہونے پر 2 جنوری کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ جسٹس ایس اے نظیر 4 جنوری کو سبکدوش ہورہے ہیں۔