نوپور شرما کو واپس لائے گی بی جے پی، بناسکتی ہے دہلی میں وزیر اعلیٰ عہدے کی امیدوار: اسدالدین اویسی

   

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ایک بار پھر سے نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اے این آئی کے مطابق، اسدالدین اویسی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بی جے پی نوپور شرما کو 6-7 ماہ میں پھر سے واپس لے کر آئے گی اور ایک بڑے لیڈر کے طور پر پیش کرے گی۔ انہیں دہلی میں وزیر اعلیٰ عہدے کا دعویدار بھی بنایا جاسکتا ہے۔حیدرآباد میں یونائیٹیڈ ایکشن فورم کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے خلاف ایک مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی۔