نوکریاں تلاش کرنے کے بجائے نوکریاں دینے کی ذہنیت رکھیں: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

   

نئی دہلی: بھارت کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اتوار کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، ناگپور کے مستقل کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس دوران صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جدت طرازی، انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر زور دیا اور کہا کہ ملازمت کے متلاشی کے بجائے ملازمت تخلیق کرنے والا بننے کی ذہنیت رکھیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ “تعلیمی ادارے صرف سیکھنے کی جگہ نہیں ہیں، یہ وہ جگہ ہے جو اندرونی اور بعض اوقات چھپی ہوئی صلاحیتوں کو بھی پروان چڑھاتی ہے۔” انہوں نے کہا کہ جدت اور انٹرپرینیورشپ دونوں میں ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف ہماری زندگیوں کو آسان بنانے کی صلاحیت ہے بلکہ بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آئی آئی ایم ناگپور کا ایکو سسٹم طلباء کی ذہنیت کو ابھارے گا کہ وہ نوکری کے متلاشیوں کے بجائے نوکری تخلیق کرنے والے بنیں۔