حیدرآباد۔/24 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 80 ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا ہے اور ریاست کے لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان ملازمت کے حصول کی کوششوں میں سرگرداں دکھائی دے رہے ہیں۔ ان حالات میں سادہ لوح نوجوانوں کو ملازمت کے نام پر دھوکہ دینے والے بھی متحرک ہوچکے ہیں۔ ایس ایس سی کیلئے اٹینڈر اور ڈگری کیلئے جونیر اسسٹنٹ کی جائیدادوں پر تقررات کا لالچ دیتے ہوئے لاکھوں روپئے ہڑپنے کا معاملہ نظام آباد میں پیش آیا۔ سکریٹریٹ میں وزارت داخلہ کے سکریٹری کے دفتر کا عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے ایک شخص نے 16 افراد سے بھاری رقم حاصل کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ رقم وصول کرنے کے بعد سکریٹریٹ کے اس دھوکہ باز نام نہاد جعلی ملازم کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ نظام آباد سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے سب سے پہلے نرمل سے تعلق رکھنے والے شخص کو اپنا شکار بنایا۔ راست طور پر تقررات کا لالچ دیتے ہوئے ہر ایک سے 5 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا گیا اور ابتداء میں ایک، ایک لاکھ روپئے حاصل کیا۔ حیدرآباد کے دلسکھ نگر علاقہ میں واقع ایک ہوٹل میں ملاقات کرتے ہوئے نوجوانوں سے سرٹیفکیٹس کی نقل حاصل کیا اور کہا کہ جلد ہی دستاویز کی جانچ کی جائے گی۔ دھوکہ باز شخص پر شبہ ہونے کے بعد نوجوانوں نے اس معاملہ کو پولیس سے رجوع کیا ہے۔ ر