نوہیراشیخ رنگاریڈی کورٹ میں پیش

   

حیدرآباد ۔ /29 جنوری (سیاست نیوز) ہیراگولڈ گروپ کی منیجنگ ڈائرکٹر نوہیرا شیخ کو سائبرآباد پولیس نے آج رنگاریڈی کورٹ میں پیش کیا ۔ کوکٹ پلی پولیس نے نوہیرا شیخ کے خلاف سابق میں دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کیا تھا جبکہ حالیہ دنوں ہیراگولڈ کی ایم ڈی کو آندھراپردیش کی سی آئی ڈی نے مہاراشٹرا سے چتور منتقل کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا تھا ۔ ایل بی نگر میں واقع رنگاریڈی میٹروپولیٹین سیشن جج کے اجلاس پر نوہیرا شیخ کو پیش کئے جانے پر اسے 14 دن کی عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ۔ واضح رہے کہ اکٹوبر میں حیدرآباد کی سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نوہیرا شیخ کو گرفتار کرلیا تھا ۔ بعدازاں ممبئی پولیس نے پی ٹی وارنٹ پر منتقل کیا تھا ۔