نوہیرا شیخ کیخلاف چارج شیٹ کی پیشکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /12 جون (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے ہیرا گولڈ گروپ کی منیجنگ ڈائرکٹر نوہیرا شیخ کے خلاف 1000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ نامپلی میٹرو پولیٹین کورٹس میں داخل کی ہے ۔ پولیس نے چارج شیٹ میں 75 ہزار اہم نکات ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ جس کے ذریعہ یہ ثابت کیا جاسکتا ہے کہ ہیرا گولڈ گروپ نے مبینہ طور پر سرمایہ داروں کی رقم کا غلط استعمال کیا ہے ۔ گزشتہ سال اکٹوبر میں نوہیرا شیخ کو سی سی ایس پولیس نے سرمایہ داروں کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں مہاراشٹرا ، کرناٹک اور دیگر ریاستوں کی پولیس نے بھی نوہیرا شیخ کے خلاف دھوکہ دہی کے کیسیس درج کئے تھے اور کئی مرتبہ عدالت نے اس کی ضمانت مسترد کی ہے ۔ سی سی ایس کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس رام کمار جو اس کیس کے تحقیقاتی عہدیدار ہے نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی اور ہیرا گولڈ گروپ کے کئی جائیدادیں اور بینک کھاتے ہونے کا چارج شیٹ میں دعویٰ کیا ۔