نوہیرہ شیخ کیخلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی شکایت درج

   

حیدرآباد : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج پونجی اسکیم دھوکہ دہی کیس میں نوہیرا شیخ ہیرا گروپ آف کمپنیز اور دیگر کے خلاف استغاثہ کی درخواست داخل کی ہے۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن حیدرآباد کرناٹک سی آئی ڈی اور حیدرآباد پولیس کی جانب سے نوہیرا شیخ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بنیاد پر پی ایم ایل اے کے تحت انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ نوہیرا شیخ نے معصوم عوام کو اپنی محنت سے کمائی ہوئی رقم کو منفعت بخش اسکیم میں لگانے کی ترغیب دینے کے لئے منظم طریقہ سے سازش کی اور اِنھیں لالچ دی تھی۔ اُنھوں نے مبینہ طور پر ہیرا گروپ آف کمپنیز کے نام سے متاثرین کو لوٹا تھا۔