بھونیشور: اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک تین روزہ بھومی پوجن تقریب کے اختتامی دن 28 جون کو ایکم ایریا سہولیات اور یادگاروں کی بحالی کے منصوبے اور پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔اس پروگرام کا اہتمام لنگراج مندر ٹرسٹ بورڈ کی طرف سے لنگراج مندر کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔ایکم ایریا یا مندروں کا شہر بھونیشور قدیم ریت کے پتھر کے مندروں، تالابوں اور پانی کے ٹینکوں کا ایک سلسلہ ہے ، اس کی یادگاریں تیسری صدی قبل مسیح سے 15ویں صدی تک 2,000 سال سے زیادہ کا قدیم مسلسل تعمیراتی اور ثقافتی ورثہ ہے ۔ یہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ [2] کی فہرست میں ایک عارضی جگہ کے طور پر درج ہے ۔بھونیشور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین بلونت سنگھ کو مختلف ایجنسیوں کے درمیان تال میل کے لیے پروگرام کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ بھومی پوجن کی تقریب آئندہ 26، 27 اور 28 جون کو ہوگی۔