بھوبنیشور 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے ڈی نوین پٹنائک نے چیف منسٹر اوڈیشہ کی حیثیت سے 20 سال کی تکمیل پر آج عوام سے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ اُنھیں اپنی ریاست کے 4.5 کروڑ شہریوں کو بااختیار بنانے کے لئے ہنوز طویل سفر طے کرنا ہے۔ پٹنائک نے پہلی مرتبہ 5 مارچ 2000 ء کو اپنے والد آنجہانی بیجو پٹنائک کے یوم پیدائش پر چیف منسٹر اوڈیشہ کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ 73 سالہ پٹنائک گزشتہ سال لگاتار پانچویں میعاد کے لئے اقتدار پر آئے ہیں۔ اُنھوں نے بیجو جنتادل کی ایک اور شاندار انتخابی کامیابی کی قیادت کی ہے۔