شمس آباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : جوبلی ہلز ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار نوین یادو کی شاندار کامیابی پر محمد فصیح الدین کانگریس ضلع نائب صدر نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ محمد فصیح الدین نے کہا کہ نوین یادو ایک سیکولر قائد ہے وہ ہمیشہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہوئے عوام کی خدمت میں رہتے ہیں ۔ نوین یادو کی کامیابی کے بعد اب جوبلی ہلز کے بھی مسائل حل ہوں گے ۔ خاص کر مسلمانوں کے جو بھی مسائل ہیں انہیں حل کیا جائیگا ۔۔
