حیدرآباد۔ نویں آکسیجن ایکسپریس صنعت نگر گڈس شیڈس کو آج پہونچ گئی ۔ اس میں 119.45 میٹرک ٹن آکسیجن پہونچی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اب تک ریاست کو مختلف ٹرینوں کے ذریعہ 774.37 میٹرک ٹن آکسیجن پہونچ چکی ہے ۔ نویں آکسیجن ایکسپریس اوڈیشہ میں راورکیلا سے روانہ ہوئی اور 1320 کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کرنے کے بعد صنعت نگر پہونچی ۔ ریلویز کی جانب سے ان ٹرینوں کی بروقت آمد کو یقینی بنانے کیلئے گرین کاریڈارس بنائے گئے ہیں اور ان پر آکسیجن منتقل کرنے والی ٹرینیں کسی رکاوٹ کے بغیر دوڑ رہی ہیں۔