نویں جماعت کی طالبہ حاملہ اٹنڈر پر عصمت دری کا الزام

   

حیدرآباد۔ 26فروری (یو این آئی) اسکول کے اٹنڈر کی جانب سے نویں جماعت کی نابالغ طالبہ کی عصمت دری کے نتیجہ میں یہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے چٹیال منڈل میں یہ واقعہ پیش آیا۔بتایاجاتا ہے کہ لڑکی کے اسکول میں ہی اٹنڈر کے طورپر کام کرنے والے نے اس کو بلاکر اس کی عصمت دری کی جس کے نتیجہ میں یہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔اس لڑکی نے پیٹ کے درد کی شکایت کی جس کے بعد اس کے والدین اس کو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد کہا کہ لڑکی حاملہ ہے ۔اس سلسلہ میں جب لڑکی سے دریافت کیاگیا تو اس نے سارا واقعہ کہہ سنایا۔اس کے والدین نے اس معاملہ کو صیغہ راز میں رکھنے کی کوشش کی۔اس سلسلہ میں جب پولیس سے پوچھا گیا تو پولیس نے کہا کہ متاثرہ کے والدین کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی بھی شکایت نہیں کی گئی۔