نویں جماعت کے طالبعلم نے ’’لائیٹ موٹر سائیکل ‘‘ تیار کی

,

   

کوچی ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے نویں جماعت کے طالبعلم ارشد نے اپنے والد کے آٹو موبائیل ورکشاپ کے ناکارہ سامان کا استعمال کرتے ہوئے لائیٹ موٹر سائیکل تیار کی ہے ۔ ٹی جے ہاشم اور حسینہ کے فرزند ارشد نے دعویٰ کیا ہے کہ لائیٹ موٹر سائیکل پر 50 کیلو میٹر تک سفر کیا جاسکتا ہے ۔ موٹر سائیکل میں پٹرول کی ٹانکی لگائی گئی ہے جس کو سیٹ اور ہینڈل سے جوڑدیا گیا ہے ۔ ٹانکی میں ایک لیٹر فیول یا پٹرول کی گنجائش ہے ۔ اس کی تیاری پر 10 ہزار روپئے خرچ کئے گئے ۔ ابتداء میں میرے والد نے ناراضگی ظاہر کی لیکن بعد میں انہوں نے موٹر سائیکل کی تکمیل میں میری مدد کی ہے ۔ ارشاد کے والد نے کہا کہ بیٹے کی جانب سے لائیٹ موٹر سائیکل کی تیاری پر انہیں فخر ہے ۔ مستقبل میں اس کے کام میں وہ ضرور مدد کریں گے ۔