نویں وارڈ کی ترقی کیلئے 60 لاکھ روپئے مختص

   

اچم پیٹ میونسپل سابق چیرمین تلسی رام کا بیان
اچم پیٹ۔ میونسپل سابق چیئرمین تلسی رام نے کہا کہ قصبہ میں نویں وارڈ کی ترقی کے لئے 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔قصبہ میں آدرش نگر کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ کالونی میں درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ واڑ کے آدرش نگر، مدھورا نگر کالونیوں میں سی سی روڈ،نکاسی آب کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کالونیوں کی ترقی پر گورنمنٹ وہپ وہ ایم ایل اے گوالا بالاراجوخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ٹینڈرز مکمل ہوتے ہی کا م شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ آدرشن نگر کالونی میں اس وقت نکاسی آب کی تعمیر کا کام جاری ہے۔اس پر مقامی کالونی کے عوام کی جانب سے تلسی رام سے اس متعلق یہ بات سامنے لائی کہ کالونی کے آخری حصہ میں بھگیرتا کا پانی نہیں آرہا ہے۔اور بارش ہونے کی صورت میں بارش کا پانی روڈ پر ہی ٹھہر کر تالاب کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ لہذا سی سی روڈ کا کام کروانے کے لئے ان کی توجہ مرکوز کرائی۔ تلسی رام نے کہا کہ مشن بھگیرتاکا کام جاری ہے اورہر گھر میں نل کا کنکشن دیا جائے گا۔مشن بھگیرتا کے کام مکمل ہوتے ہی سی سی روڈ کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ہری کرشنا، نرنجن، تروپتیا، شنکر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔