نوی ممبئی میں کورونا ٹیکہ اندازی بند

   

Ferty9 Clinic

تھانے ۔ نوی ممبئی میونسیپل کارپوریشن (این ایم ایم سی) کمشنر ابھیجیت بھانگر نے کہا ہے کہ نوی ممبئی کے کورونا ٹیکہ کاری مراکز میں ویکسین ختم ہونے کی وجہ سے ٹیکے لگانے کا کام فی الحال روک دیا گیا ہے ۔ انہوں نے جمعہ کو کہا کہ ٹیکے ختم ہونے کی وجہ سے اسے روک دیا گیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ نجی اسپتالوں میں بھی کم از کم ٹیکے کا اسٹاک تھا اور حکومت سے ہر ہفتے تقریباً 70000ٹیکوں کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ٹیکہ ملنے کے بعد ہم لوگ ایک بار پھر سے اپنا کام شروع کردیں گے ۔یہاں مناسب تعداد میں آکسیجن بیڈ ہیں اور نان آکسیجن بیڈ میں اضافہ کرنے کا کام چل رہا ہے ۔