نوی ممبئی میں 50 لاکھ روپئے مالیتی سانپ ضبط

   

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے نیوی ممبئی ٹاؤن شپ سے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لال مٹی میں رہنے والے سانپ کو برآمد کرلیا گیا جس کی قسم نایاب ہے۔ ایک اطلاع پر پولیس نے نیوی ممبئی کے پنیویل علاقہ کے بس اسٹانڈ کے قریب چوکسی اختیار کرلی اور 20 سالہ پرساد جادھو کے قبضہ سے سانپ کو ضبط کرلیا جن کی قیمت مارکٹ میں 50 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ جادھو کو جنگلی جانوران (تحفظ) قانون کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ اس قسم کے سانپوں کو بعض مخصوص ادویات کی تیاری کے علاوہ کاسمیٹکس کی تیاری میں استعمال کے علاوہ کالاجادو کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے جن کی بین الاقوامی مارکٹ میں زبردست مانگ ہے۔