نظام آباد:10 ؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد پولیس کمشنریٹ کے نوی پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج ریاپڈایکشن فورس کا فلیگ مارچ انجام دیا گیا ۔ سب انسپکٹر نوی پیٹ وینکٹیشور لو کی قیادت میں آر پی ایف کا فلیگ مارچ نوی پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں باسر ایکس روڈ پر فلیگ مارچ کیا گیا ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر وینکٹیشور لو نے بتایا کہ امن و ضبط کی برقراری کیلئے 99 بٹالین کے ریاپیڈایکشن فورس حیدرآباد کی ٹیم حساس مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے فلیگ مارچ کررہی ہے ۔ ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں فلیگ مارچ کو انجام دیا جائے گی۔ سب انسپکٹر کے علاوہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ بھرت بوائے ، سرکل انسپکٹر س و دیگر عملہ نے شرکت کی ۔
گمبھی راؤ پیٹ میں 8 ہزار افراد نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی
گمبھی راؤ پیٹ۔/10جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کے درمیان ٹی ار ایس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے روبہ عمل عوامی و فلاحی اسکیمات پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کا سبب ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی و صدر ٹی آر ایس گمبھی راؤ پیٹ نے کیا۔ وہ آج یہاں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے بعد اخباری نمائندوں کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گمبھی راؤ پیٹ میں منڈل کی سطح پر پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا گزشتہ دنوں آغاز عمل میں لایا گیا تھا اور آج تک تقریباً 8 ہزار سے زیادہ افراد نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی جبکہ 7 ہزار کا علاقہ میں نشانہ مقرر کیا گیا تھا۔ پارٹی قائدین نے اس موقع پر کہا کہ علاقہ میں کے ٹی راما راؤ کی نگرانی میں کئی فلاحی کاموں کی انجام دہی عمل میں لائی گئی ہے۔ جس کی سابق میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس موقع پر ڈاکٹر راجہ رام، محمد احمد علی، جی راجو، سریندر ریڈی، لنگم یادو، ناگراج، ڈی لتا، وینکٹ سوامی، راجہ نرسو، اے رمیش وغیرہ موجود تھے۔
