نو افریقی ملک اور خلیج فارس ٹڈی دل سے متاثر

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ، 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے کہا کہ نو افریقی ممالک اور خلیجِ فارس میں ٹڈی دل کاقہر ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے جمعرات کو کہا کہ جبوتی، اریٹیریا، ایتھوپیا، کینیا، صومالیہ، جنوبی سوڈان، تنزانیہ اور یوگینڈا ٹڈی دل سے متاثر ہے ۔ خلیج فارس میں بھی اس کی سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں ۔مسٹر دجارک نے کہا کہ قابل کاشت اراضی اور چراگاہ سمیت سینکڑوں ہیکٹر ٹڈی دل کے قہر سے متاثر ہے ۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ برسات کے موسم میں ٹڈی دل کے قہر کا خطرہ ہے ۔

نائجیریا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس
ابوجا، 28فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے ۔لاگوس کے ہیلتھ کمشنر نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ میلان سے منگل کے روز لاگوس آیا ایک اطالوی شہری اگلے ہی دن بیمار ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو اس کی طبی جانچ میں کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے اور وزارت صحت کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے ۔اطالوی شہری کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔ ہیلتھ افسر نے بتایا کہ مریض کی حالت مستحکم ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ ڈاکٹر مریض کے رابطے میں آئے لوگوں کی بھی شناخت اور طبی جانچ کر رہے ہیں ۔