نو سالہ بچی کی عصمت دری کرنے والے نے پھانسی لے لی

   

Ferty9 Clinic

سہارن پور: اترپردیش میں سہارن پور کے رام پور منی ہارن علاقے میں دو دن پہلے نو سال کی بچی سے عصمت دری کرنے ولاے فرحت نے آج پھندا لگا کر اپنی جان دے دی۔پولیس نے یہاں کہا کہ فرحت کی لاش پیڑ سے لٹکی پائی گئی۔ پچھلے اتوار کو اس نے اپنی برادری کی ایک نو سال کی لڑکی سے عصمت دری کی تھی۔ اس پر پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گھروالوں کا اس پر پولیس کے سامنے خودسپردگی کرنے کا دباؤ تھا لیکن وہ راضی نہیں ہورہا تھا۔آج اس نے پھندا لگا کر اپنی جان دے دی۔یوپی میں لڑکیوں اور خواتین کے خلاف جرائم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔