ورنگل۔/19 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل پولیس کمشنر ڈاکٹر وی رویندر کے بموجب ہنمکنڈہ کمار پلی ٹیلر اسٹریٹ علاقہ میں ایک نوجوان پراوین نے چھت پر سورہی ایک 9 ماہ کی بچی کو اُٹھاکر لے گیا اور قریب کے علاقہ میں بچی پر ظلم کیا جس کی وجہ سے بچی کی موت واقع ہوگئی۔ ملزم پراوین اب پولیس حراست میں ہے۔ اس پر دفعا376AD، 376A، 302 ، 366 اور 379 آئی پی سی سیکشن کے ساتھ وہ دیگر سیکشن لگائے گئے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ایم جی ایم دواخانہ منتقل کیا گیا۔ متاثرہ کے خاندان، مہیلا سنگم و دیگر کی جانب سے چوراستہ پر راستہ روکو احتجاج کرتے ہوئے ملزم کا انکاؤنٹر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ شائم پیٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان پراوین ہنمکنڈہ میں ایک ہوٹل میں صفائی کا کام کررہا تھا۔
