نو منتخب ایم ایل سی وانی دیوی کی کار کو اسمبلی کے احاطہ میں حادثہ

   

حیدرآباد۔ نومنتخب رکن کونسل ٹی آر ایس وانی دیوی کی کار احاطہ اسمبلی میں آج حادثہ کا شکار ہوگئی۔ پولیس سیف آباد کے مطابق رکن کونسل آج اسمبلی پہنچی تھیں اور ان کے ہمراہ اُن کا ڈرائیور اور سیکورٹی عملہ تھا۔ وانی دیوی کے پرسونل سکیوریٹی آفیسر بھانو پرکاش کار پارکنگ لاٹ میں لے جانے کی کوشش کررہا تھا کہ کار کا توازن کھوگیا اور گیٹ سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں وانی دیوی کی کار کو شدید نقصان پہنچا لیکن کوئی زخمی نہیں ہوئے۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے سیکوریٹی آفیسر کو معطل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قوانین کے مطابق رکن کونسل کی کار کو ان کے ڈرائیور کو چلانے کی اجازت ہے گن مین کو نہیں۔ پولیس سیف آباد نے مقدمہ درج کیا ہے۔