حیدرآباد۔: ریاستی الیکشن کمیشن 11 فروری کو منعقد ہونے والی نو منتخبہ کارپوریٹرس کی حلف برداری تقریب کو ملتوی کرے کیونکہ اس دن اماوس ہے اور اماوس کی وجہ سے کئی نو منتخبہ کارپوریٹرس حلف لینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ کمیشن کو اس سلسلہ میں مختلف جماعتو ںکے نومنتخبہ کارپوریٹرس کے مکتوب وصول ہونے لگے ہیں اور کہا جار ہاہے کہ وہ سیاسی جماعتوں سے وابستگی سے بالاتر ہوکر اس بات کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ نومنتخبہ کارپوریٹرس کی حلف برداری کی تاریخ میں تبدیلی لائی جائے ۔ بتایاجاتا ہے کہ بی جے پی کے بیشتر نومنتخبہ ارکان اماوس کی وجہ سے 11 فروری کو حلف برداری میں شرکت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں اور تقریب نہ ہونے کی صورت میں مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب پر بھی اس کے اثرات ہو سکتے ہیں۔