’ نو ڈاٹا او یو لیبل ‘ این ڈی اے کی نئی اصطلاح

   

ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کا طنزیہ ٹوئیٹ ، سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل
حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے مرکزی این ڈی اے حکومت کی نئی اصطلاح پیش کرتے ہوئے اس کو ’ نو ڈاٹا او یو لیبل ‘ قرار دیا ۔ ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے بی جے پی کے زیر قیادت مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ پارلیمنٹ سیشن کے دوران ارکان کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کو مرکزی وزراء کی جانب سے نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ ماضی میں بھی اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کی گئی ۔ جس پر وزیر آئی ٹی نے ٹوئیٹر پر طنز کرتے ہوئے این ڈی اے کی اصطلاح کچھ اس طرح پیش کی ۔ ’ نو ڈاٹا او یو لیبل ‘ انہوں نے ٹوئیٹ میں کہا کہ مرکز کے پاس فوت ہونے والے ہیلت ورکرس کا حساب نہیں ہے ۔ کورونا بحران کے باعث بند ہوجانے والے صنعتوں کی تفصیلات نہیں ہے ۔ نقل مقام کرنے والے مزدوروں کے ہلاک ہونے والوں کی اطلاعات نہیں ہے ۔ کورونا بحران سے بیروزگار ہونے والوں کی معلومات نہیں ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 20 لاکھ کروڑ روپئے کے پیاکیج کے استفادگان کا حساب کتاب نہیں ہے ۔ زرعی بلز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوت ہونے والے کسانوں کا ڈاٹا نہیں ہے ۔ کے ٹی آر نے اپنے ٹوئیٹ کو چند قومی میڈیا کے کلپس کے علاوہ لوک سبھا کے سوالات سے متعلق نوٹ کو بھی ٹیاگ کیا ہے ۔۔ ن