نٹراجن صحت یاب ، سن رائزر کو راحت

   

حیدرآباد ۔انڈین پریمیئر لیگ سیزن 14 کا دوسرا حصہ اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانا ہے۔ متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل سن رائزرس حیدرآباد کو بڑی راحت ملی ہے۔ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر ٹی نٹراجن مکمل طور پر فٹ ہیں اور وہ اس ماہ کے آخر میں ٹیم کے ساتھ متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ٹی نٹراجن آئی پی ایل 14 کے پہلے مرحلے میں زخمی ہوئے تھے۔ ٹی نٹراجن کو اسی وجہ سے انگلینڈ اور سری لنکا کے دورے سے باہر رہنا پڑا۔ نٹراجن کے گھٹنے کی چوٹ اب مکمل طور پر ٹھیک ہے۔ نٹراجن نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رہتے ہوئے اپنی فٹنس پر کام کیا ہے۔سن رائزرس حیدرآباد ٹیم کے بموجب نٹراجن 31 اگست کو ٹیم کے ساتھ متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔ نٹراجن گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹورنمنٹ میں حیدرآباد کے لیے دوسرے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔