احمدرآباد : فاسٹ بولر ورن چکرورتی فٹنس امتحان میں ناکام ہوچکے ہیں جب کہ ابھرتے فاسٹ بولر ٹی نٹراجن کی صحت یابی پر ہنوز سوالیہ نشان لگ چکا ہے جس کے بعد جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹی 20سیریز کے ابتدائی مقابلوں میں ان کی شرکت مشکل دکھائی دے رہی ہے ۔ بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈیمی میں منعقدہ فٹنس ٹسٹ میں چکرورتی ناکام ہوئے ہیں جب کہ یاکرس کیلئے مشہور نٹراجن اپنے کاندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں ۔ یادرہے کہ نٹراجن نے دورہ آسٹریلیا میں ٹسٹ،ونڈے اور ٹی 20 میں اپنے کرئیر کا ایک ساتھ آغاز کیا تھا ۔