نٹراجن کے گھٹنے کا آپریشن، بی سی سی آئی سے اظہارتشکر

   

نئی دہلی : یارکر کے ماہر ہندوستانی فاسٹ بولر اور آئی پی ایل میں سن رائزس حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے ٹی نٹراجن کے گھٹنے کا آپریشن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل کے رواں ٹورنمنٹ میں حیدرآباد کی نمائندگی سے محروم ہوگئے ہیں۔ آپریشن کے بعد انہوں نے بی سی سی آئی اور میڈیکل ٹیم سے اظہارتشکر کیا جس نے ان کی طبی امداد کی ۔ نٹراجن نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج میرا گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے اور میں بی سی سی آئی اور میڈیکل ٹیم کے علاوہ ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔