پیرس: فرانسیسی شہنشاہ نپولین بوناپارٹ کی ایک بائیکورن ٹوپی پیرس کے ایک نیلامی گھر میں ریکارڈ 19 لاکھ 32 ہزار یورو میں فروخت ہوئی۔ نیلام کرنے والے شخص کا کہنا ہیکہ نپولین کے پاس ایسی 120 ٹوپیاں تھیں۔ فرانس کے شہنشاہ نپولین بوناپارٹ کا ایک ہیٹ اتوار کو پیرس میں ایک نیلامی میں ریکارڈ 10 لاکھ 11 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔ یہ ایک سیاہ بائیکورن ہیٹ ہے۔ ڈروٹ نیلامی گھر میں فروخت ہونے والی اس ٹوپی کی، شروع میں بس چھ سے آٹھ لاکھ یورو تک کی قیمت لگنے کی امید تھی۔ اس سیاہ ٹوپی پر فرانسیسی پرچم کے رنگوں والا نیلا، سفید اور سرخ تمغہ بھی چسپاں ہے۔ اس سے پہلے یہ ٹوپی فرانسیسی تاجر ڑاں لوئس نوزیز کی ملکیت تھی جن کا گزشتہ برس انتقال ہو گیا تھا۔پیرس کے جنوب میں فونٹین بلیو میں واقع نیلامی گھر نے اس ٹوپی کے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔