نڈال،جوکووچ اور فیڈرر پہلے تین مقامات پر فائز

   

پیرس 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں بھی بگ تھری رافل نڈال، نوواک جوکووچ اور راجر فیڈرر کی حکمرانی برقرار ہے۔ سال کی نئی درجہ بندی کے مطابق تینوں تجربہ کار چمپئنزکھلاڑی ابتدائی تین مقامات پر قابض ہیں۔ ان کے بعد ڈومینک تھئم، ڈینل میدویدیف، اسٹیفانو اسٹسپاس چار تا چھ مقامات پر فائز ہیں اور ان نوجوان کھلاڑیوں سے بگ تھری کو اس سیزن سخت مقابلہ متوقع ہے۔