میلبورن۔ یو ایس اوپن کے فاتح اسپین کے کارلوس الکاراز کے زخمی ہونے کی وجہ سے دستبردار ہونے کے بعد، ان کے ہم وطن رافیل نڈال کو چند دنوں میں شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں مردوں کے سنگلز ڈرا میں پہلا مقام دیا گیا ہے۔ویمنز سنگلز میں، ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا سویٹیک کو متوقع طور پر سرفہرست کھلاڑی قرار دیا گیا اور تیونس کی انس زبیر دوسرے نمبر کی کھلاڑی ہیں۔نڈال اے ٹی پی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رینک والے کھلاڑی ہیں اور وہ آسٹریلین اوپن میں ناروے کے کیسپر روڈ کے ساتھ دوسری سیڈ کے طور پر ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ 22 گرانڈ سلام خطابات جیتنے والا سیزن کے پہلے گرانڈ سلام میں اپنے 23 ویں خطاب کے لیے نوواک جوکووچ (21) کے ساتھ فرق کو مزید وسیع کرنے کے لیے کوشاں ہے۔