میڈرڈ ۔15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی جان لیوا وبا کے سبب ہندوستان سمیت کئی ممالک لاک ڈاون ہیں۔ دنیا بھر میں کھلاڑیوں نے بھی گھروں میں تنہائی اختیارکرلی ہے اور قرنطینہ میں جانے کے بعد دلچسپ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے ٹینس اسٹار رافل نڈال بھی اپنا وقت گھر میں کھانے بناتے ہوئے گزار رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شائع کی ہے جس میں وہ کیک بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس دوران انہیں سابق ٹینس کھلاڑی کیرولین ووزنیاکی کی مدد حاصل رہی۔